Quran Interactive Recitations - Click below

Sunday, October 10, 2010

[MahdiUniteMuslims] رہبر انقلاب اسلامی: جنگ احزاب جیسے حالات ہیں اور حج میں امت اسلامیہ کا اتحاد دشمن محاذ کے حوصلے پست کر سکتا ہے

 

مزارات مقدسہ پر حملے:
یہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹوں کی مذموم کارروائی ہےصاحبزادہ فضل کریم
عوام خودکش حملوں کی تحقیقات سے مطمئن نہیں،ثروت اعجاز قادری

2010/10/10  09:33

طلال بگٹی: مشرف کے قاتل کو ایک ارب مالیت کی زمین دوں گا
مشرف: بگٹی کا بیٹا دھمکیاں نہ دے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے۔

2010/10/10  08:19

کراچی:
مزارات پر حملوں کیخلاف جماعت اہلسنت کااحتجاجی مظاہرہ
بزرگان دین کے مزارات پر حملوں کے خلاف جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

2010/10/10  07:25

امریکی فوج اب بھی موجود ہے
عراق میں امریکی افواج کی فوجی کاروائيوں کے خاتمے کے اعلان کے باوجود امریکی فضائیہ کے 6000 اہلکار بدستور عراق میں تعینات ہیں۔

2010/10/10  07:09

لبنان:
صہیونی ریاست کا ایک اور جاسوسی نیٹ ورک گرفتار
لبنانی فوج نے غاصب صہیونی ریاست کے ایک اور جاسوس نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا ہے۔

2010/10/10  07:55

وزیر اقتصاد:
پابندیوں کےبعد ایران میں مزید استحکام آیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد شمس الدین حسینی نے کہا ہےکہ نئي پابندیوں کےبعد ملک مزید مستحکم ہوا ہے ۔

2010/10/10  06:13

نعرہ "یا علی ابن موسی الرضا" کےساتھ؛
حرم (قم) تا حرم (مشہد) ہائی وے پر کام شروع
حرم تاحرم ہائي وے قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس سے شروع ہوکر مشہد مقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے روضہ مبارک تک جاتاہے ۔

2010/10/10  06:06

ڈاکٹر کاظم جلالی:
روس میزائل سسٹم فراہم کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نے روس سے کہا ہےکہ ایس 300 میزائل سسٹم کے حوالے سے اپنے رویے پرنظرثانی کرے اور دونوں ملکون کے درمیاں انجام پانے والے معاہدے پرعمل کرے۔

2010/10/10  06:47

حریری قتل کیس؛
سیدحسن نصراللہ: حقیقت کا واضح ہونا حزب اللہ کے فائدے میں ہے
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حریری قتل کیس کی بین الاقوامی عدالت سیاسی ہے اور اس کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا اور لبنان میں بدامنی پھیلانا ہے۔

2010/10/10  06:38

بریگیڈیر جنرل احمد پوردستان:
مسلح افواج کی تیاری نے دشمن کو جاہلانہ حرکت سے روکے رکھا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی کمانڈر بریگیڈیر جنرل احمد پوردستان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی تیاری اور قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کو کسی بھی جاہلانہ حرکت سے روکے رکھا ہے۔

2010/10/10  06:34

بوشہر ایٹمی بجلی گھر؛
فیولنگ مشین کا کامیاب تجربہ
ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں آج فیولنگ مشین کا کامیاب تجربہ کیا گيا ۔

2010/10/10  05:24

کادیما پارٹی:
صہیونی کالونیوں کی تعمیرکو روک دیں
غاصب صہیونی ریاست کی کادیما پارٹی کی سربراہ نے ایک بارپھر صہیونی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر روکنے کی مدت میں توسیع کردیں ۔

2010/10/10  05:20

رہبر انقلاب اسلامی:
جنگ احزاب جیسے حالات ہیں اور حج میں امت اسلامیہ کا اتحاد دشمن محاذ کے حوصلے پست کر سکتا ہے
آپ نے فرمایا: قومیں اور حکومتیں دشمن کی تفرقہ انگیز سازشوں اور شرانگیزی پر نظر رکھیں کیونکہ دوسری صورت میں اسلام پر سامراجی دشمنوں کی ضرب لگ جائے گی۔

2010/10/10  05:01

کرم ایجنسی : قیام امن کیلئے مذاکرات کا آغاز / ایک اہم کامنٹ
کرم ایجنسی میں متحارب گروہوں کے مابین قیام امن کے لئے مذاکرات کا آغازہوگیا ہے۔

2010/10/10  02:06

قال رسول اللہ (ص): طلب العلم فریضۃٌ علی کل مسلم و مسلمۃ؛
مہمند ایجنسی: طالبان نے دو گرلز اور ایک بوائز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا
دین و ایمان کے دعویدار اور اسلام کی ٹھیکیدار طالبان نے مہمند ایجنسی میں اب تک56 اسکولوں کو تباہ کردیاگیا ہے۔

2010/10/10  02:48

شمالی وزیرستان:
ڈرون حملہ؛ 6 ہلاک/ ملتان میں ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش
شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا / رواں سال اب تک83 میزائل حملے کئے جاچکے ہیں۔

2010/10/10  01:16

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مختصر حالات
آپ کا اسم مبارک فاطمہ ہے۔ آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔ آپ کے پدر بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر (ع) ہیں آپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں اور یہی بزرگوار خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں ۔لہٰذا حضرت معصومہ(ع) اور امام رضا (ع) ایک ہی ماں سے ہیں۔

2010/10/10  

سانحہ عبداللہ شاہ غازی؛
آج ٹی وی: خودکش حملہ آور کی شناخت / شیعیت نیوز: خودکش حملہ آور زندہ ہے!
آج ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار اقدس پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کے باپ کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن شیعیت نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش خودکش بمبار قرار دیا جانے والا نصیب اللہ زندہ سلامت گھر پہنچ گیا ہے جس سے البتہ یہ بات بھی مشکوک سی بن گئی ہے کہ جمعرات کے حملے خودکش بھی تھے یا نہیں!!

1389/10/09  04:42

شیعہ رہنماؤں نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارپربم دھماکوں کی شدید مذمت
جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، مرکزی تنظیم عزاء، شیعہ علماء کونسل، اور دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی میں حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

2010/10/09  04:38

ایران کی جانب سے 30ٹرالر امدادی سامان کراچی پہنچ گیا
اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی اپیل پر ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کی جسے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچایا گیا۔

2010/10/09  03:13

نیا شمار ہ؛
مجلہ گنجینہ کا نیا شمارہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے اطلاع رسانی کے ڈا‏‏ئریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے شائع ہوا
شماره جدید مجله "گنجینه مجمع" از سوی اداره‏کل اطلاع‏رسانی مجمع جهانی اهل‏بیت(ع) منتشر شد.

2010/10/09  03:44

وائٹ ہاؤس کی خفیہ رپورٹ:
پاکستانی فورسز طالبان اور القاعدہ کیخلاف خود کارروائی پر تیار نہیں
وائٹ ہاؤس کی ایک خفیہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف جارحانہ کارروائی میں خود دلچسپی نہیں رکھتیں اور ان کے ساتھ براہ راست لڑائی سے گریزاں ہیں اور پاکستانی فورسز افغانستان میں امریکہ کی معمولی کامیابی دیکھتی ہیں۔

2010/10/09  02:25

معرفت امام مہدی (عج)کنونشن آٹھ اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش اور دیگر رہنماؤںنے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کا چالیسواں مرکزی کنونشن بعنوان''معرفت امام مہدی عج ''آٹھ اکتوبر سے جامعۃ المنتظر لاہور میں شروع ہو گا ۔

2010/10/08  09:51


__._,_.___
Recent Activity:
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive