Quran Interactive Recitations - Click below

Wednesday, October 6, 2010

[MahdiUniteMuslims] آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی: یاسر الحبیب، سفیہ ہے اور وہابی اس سے بھی زیادہ نادان ہیں

 

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:
یاسر الحبیب، سفیہ ہے اور وہابی اس سے بھی زیادہ نادان ہیں
یہ شخص ایجنٹ یا مأمور یا یا پھر سفیہ اور دیوانہ ہے لیکن اس سے زیادہ نادان بعض وہابی علماء ہیں جنہوں نے اس کی باتوں کو دستاویز بنا کر کہا کہ شیعیان اہل بیت (ع) نے اپنا باطن عیاں کردیا ہے / وہابیوں کی بےمنظقی اور نامعقولیت کی علامت یہ ہے کہ انھوں نے شیعہ علماء کی طرف سے اس قضیئے کی وسیع مذمتوں کو نظر انداز کیا مگر ایک بیوقوف یا ایجنٹ یا مأمور شخص کی باتوں کو اپنے موقف کی بنیاد بنایا / میں نے عقائد، تفسیر اور دیگر علوم میں تقریباً 140 کتابین لکھی ہیں اور کسی ایک کتاب میں بھی رسول اللہ (ص) کی زوجات کو بری نسبت نہیں دی گئی ہے مگر ہماری یہ تمام کتابین بھی دستاویز نہ بن سکیں اور اجنبیوں کے کٹھ پتلی کی یاوہ سرائی دستاویز قرار پائی۔

2010/10/06  09:22

صدر احمدی نژاد:
مغربی ممالک 11 ستمبر کو ہولوکاسٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے 11 ستمبر کے واقعہ کے پس پردہ عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مغربی ممالک 11 ستمبر کے واقعہ کو ہولوکاسٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

2010/10/06  09:13

صہیونیوں نے فلسطینی خاتون کی تذلیل کی ہے / مسجد' قرآن پاک کے نسخے نذر آتش
الجزیرہ ٹی وی چینل سے دکھائی جانے والی فلم کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خآتون کی توہین اور تذلیل کی ہے / مغربی کنارے میں انتہا پسند صہیونیوں نے حملہ کرکے مسجد'اور قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کردیئے۔

2010/10/05  08:42

مشرف:
فوجی بغاوتوں کادورگزرچکا،عدالتیں بھی جرنیل کا ساتھ نہیں دینگی
ان خیالات کا اظہارپاکستان کے سابق آمر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے جرمن اخبار'دی اسپیگل ' سے ایک انٹرویو میں کیا۔

2010/10/05  07:27

بشیر بلور:
ڈاکٹر فاروق خودکش حملہ آوروں کا نفسیاتی علاج کر رہے تھے
مقتول نے"صباون"نامی پروجیکٹ کے تحت گرفتار 40 نو عمر خودکش حملہ آوروں کی ذہنی اصلاح کی،پہلے جماعت اسلامی بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے،اب ایے این پی کے قریب تھے۔.

2010/10/05  07:39

سیلاب زدگان کے سروں پر اسرائیلی امداد کی چھتری

2010/10/05  04:41

آیت اللہ نمازی:
رہبر انقلاب کے فتوی نے وہابی / صہیونی سازش کو ناکام بنادیا
آیت اللہ نمازی نے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں رہبر انقلاب کے فتوی کے بارے میں کہا: آپ کے فتوی نے وحدت کے دشمن انتہاپسندوں اور شیعہ سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کی صہیونی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

2010/10/04  08:26

رہبر انقلاب کا فتوی؛ عرب دینی راہنماؤں کا خیر مقدم
شیخ الازہر کے علاوہ دیگر عرب مفکرین اور علماء نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے فتوی کا خیر مقدم کیا ہے۔

2010/10/04  08:17

ڈائریکٹر الجزیرہ چینل تہران دفتر:
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا فتوی تکلف نہیں بلکہ یہ اتحاد اسلامی پر آپ کے یقین کی علامت ہے
الجزیرہ نیٹ ورک کے تہران دفتر کے ڈائریکٹر نے زوجہ رسول (ص) عائشہ بنت ابی بکر نیز اہل سنت کی علامتوں اور مقدسات کی توہین کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتوی شیعہ سنی اتحاد پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کے دیگر مراجع تقلید اور سیاسی قائدین کے پختہ یقین کی علامت ہے۔

2010/10/04  08:08

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا فتوی؛ عالم اسلام کا زبردست خیر مقدم
الجزیرہ چینل نے "ماوراء الخبر" کے عنوان سے اپنے تبصرے میں مختلف ماہرین کی موجودگی میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوی اور اسلامی اتحاد و یکجہتی پر اس کے اثرات کے بارے میں پر تبصرہ کیا۔

2010/10/04  08:03

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی شیعہ کانفرنس (2)
دوسری نشست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2010/10/04  08:54

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی شیعہ کانفرنس (1)
پہلی نشست کی رو داد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2010/10/04  08:33

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
عزاداری ظالم اور مظلوم کے درمیان خط فاصل ہے
حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شیعہ قومی کانفرنس سے تاریخی خطاب۔

2010/10/04  10:41

سابق امریکی صدر بل کلنٹن:
امریکہ اب بڑی طاقت نہیں رہا
امریکہ کے سابق صدر نےکہا کہ اقتصادی ترقی میں امریکہ چین اور ہند سے پیچھے رہ گيا ہے۔

2010/10/03  09:47

25 شوال المکرم؛
رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم شہادت
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے قارئین و صارفین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے۔

2010/10/03  09:33

احمدی نژاد:
11 ستمبر کے حادثے میں ملوث اصلی عناصر کا پتہ لگانا بہت ضروری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ہشتگرد گرد میں ایک تقریب میں امریکہ کی طرف سے گیارہ ستمبر کے واقعہ کو بہانہ بنا کر افغانستان اور عراق پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حادثے میں ملوث اصلی عناصر اورحقائق کا پتہ لگانا بہت ضروری ہے۔

2010/10/03  08:09

رہبر انقلاب اسلامی:
شام-ایران تعلقات پائيداری و استحکام کے لحاظ سے بے مثال"
تہران کے دورے پر آئے شام کے صدر بشار اسد نے ہفتے کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

2010/10/03  08:41

دشمن ایران کی علمی و تخلیقی صلاحیت عربی اور اسلامی ممالک میں منتقلی سے خائف
بیروت کے امام جمعہ سید علی فضل الله نے ایران کی علمی وفوجی توانائی کوعربی واسلامی ممالک تک منتقل ہونے سے دشمن کی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : امت اسلامیہ صھیونیت کے ہاتھوں اسلامی توانائیوں کے تاراج ہونے سے روکیں ۔

2010/10/03  07:53

سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد فاروق قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ممتاز مذہبی اسکالر اور سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد فاروق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر حملہ آوروں نے ان کے ملازم کو بھی مار ڈالا۔ جبکہ واقعے کے خلاف سوات کے تاجروں نے شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

2010/09/03  06:20

مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں دو اسکول دھماکے سے تباہ
مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں تعلیم دشمن شدت پسندوں نے دو اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

2010/10/03  05:23

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا فتوی؛ شیخ الازھر نے حمایت کردی / استفتاء اور فتوی کا متن
مصر کی الازھر یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے اخباری بیان میں صحابہ اور زوجات نبی (ص) کی توہین کی حرمت پر مبنی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے تازہ فتوے کا خیر مقدم کیا ہے۔

__._,_.___
Recent Activity:
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive