عراق میں دہشتگردی سعودی عرب ملوث عراق میں پرائم منسٹر ہاوس کے قریبی ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جاسوس تنظیمیں عراق کے سیاسی عمل کو ناکام بنانے کے پوری پوری کوششیں کررہی ہیں۔ |
اربیل میں عراق کی سیاسی پارٹیوں کااجلاس شمالی عراق میں واقع شہر اربیل آج کل عراق کے سیاسی گروپوں کے رہنماؤں کا میزبان ہے۔ |
سلفی تعلیمات کا پھل: طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں مزید تین پرائمری اسکول تباہ / تبصرہ پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دو الگ الگ حملوں میں ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ طالبان دہشت گردوں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے مزید تین پرائمری تین پرائمری اسکول تباہ کردیئے۔ |
اوباما کا دورہ انڈونیشیا؛ دارالحکومت جکارتہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی انڈونیشیا آمد کے خلاف دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ |
صدر عبد اللہ گل: ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان گفتگو کا آغاز عنقریب ترکی میں ہوگا ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر ترکی میں عنقریب ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوگا۔ |
انڈونیشیا: میراپی کے لاوے جھلس کر ہلاکتوں کی تعداد150سے تجاوز کر گئی انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد150 سے تجاوز کرگئی ہے۔ |
شاعر مشرق علامہ اقبال کا133واں یوم پیدائش منایا گیا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 133واں یوم پیدائش آج منایا گیا۔ |
طارق آفریدی: اجمل خان کو ہم نے نہیں،وزیرستانی طالبان نے اغواء کیا کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر نے کہا ہے کہ اُن کا گروپ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر لطف اللہ کاکا خیل کو اغوا کیا تھا جنہیں مطالبات کی منظوری کے بعد رہا کردیا گیا تھا!! |
مقبوضہ بیت المقدس؛ صہیونی ریاست نے یہودی آبادکاروں کیلئے مکانات تعمیر کرنیکی منظوری دیدی صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے ایک ہزار تین سو سے زیادہ نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ |
امریکی وزیر دفاع: القاعدہ کا گڑھ بدستور پاک افغان سرحد ہی ہے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ القاعدہ کا محور عرب اور شمالی افریقا تک پھیل جانے کے باوجود پاکستان میں موجود ہے۔ |
حجت الاسلام والمسلمین جعفری: امام حسین (ع) کا استغاثہ پانی مانگنے کے لئے نہیں لبیک یا حسین سننے کے لئے تھا مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین جعفری حسین (ع) نے کہا ؛کہ امام حسین (ع) کو پانی کی پیاس نہیں تھی، حسین (ع) کو اس کی پیاس تھی کہ کوئی لبیک یا حسین (ع) کہے ۔ |
عراق میں زائرین پر دہشتگردوں کے حملے؛ کربلا اور نجف میں دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں 13 ایرانی زائرین شہید کربلائی معلی اور نجف اشراف میں دو بم دھماکوں میں 13 ایرانی زائرین شہید اور 28 دیگر زخمی ہوگئے ہیں/ کل کے دن کو ایرانی زائرین کے لئے خونی دن کا لقب دیا گیا ہے۔ |
بریگيڈیر جنرل جزائری: ایران کی طاقت صرف مشرق وسطی تک ہی محدود نہیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں تشہیراتی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کی توانائيوں کا علم ہی نہیں ہے ۔ |
قبلۂ اول کی سرزمین میں؛ مسجد صحوہ کی شہادت پر فلسطینیوں کا رد عمل صہیونی ریاست کے ہاتھوں ، مقبوضہ فلسطین میں واقع صحرائے نقب کی مسجد صحوہ کی شہادت پرفلسطینیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے / صہیونی کالونیوں کی تعمیر جاری ہے۔ |
ایشیائي تعاون ڈائيلاگ تہران میں / صدر اسلامی جمہوریہ: بر اعظم ایشیا تہذیبوں کا گہوارہ ہے آج سے تہران میں ایشیائي تعاون ڈائيلاگ کا نواں اجلاس شروع ہوا / چھ ایشیائی ممالک کے وزراء خارجہ کی صدر احمدی نژاد سے ملاقات۔ |
ہندوستان؛ اوباما مخالف مظاہرے ہندوستان میں مختلف شہروں میں طلبا نے امریکی صدر باراک اوباما کے خلاف مظاہرے کئے ۔ |
یمن میں بھی ڈرون حملوں کا انکشاف: یمنی وزیرخارجہ: ڈرون یمنی ائیرفورس خود استعمال کررہی ہے یمن کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے یمن کی سرزمین پر بھی القاعدہ کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ |
کرم ایجنسی: دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 6 شیعہ طلبہ مذاکرات کے ذریعے بازیاب کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے چار سے 17 جولائی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 6 شیعہ طلبہ کو جرگے میں مذاکرات کے بعد بازیاب کرالیا گیا / بالفطرہ مجرمین نے اس دن زخمی خواتین کو کلہاڑیاں مار مار کر ٹکڑے ٹکڑے کرکے شہید کردیا تھا۔ |
ڈاکٹر اجمل کی عدم بازیابی: خیبر پختونخوا کی جامعات بند، طلباء کا احتجاج اسلامیہ کالج یونی ورسٹی پشاور کے مغوی وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کا دوسرا ویڈیو پیغام منظرعام پر آنے کے بعداساتذہ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام سرکاری جامعات بند کر گئی ہیں جبکہ طلبا نے وائس چانسلر کی بازیابی کیلئے احتجاجی جلوس نکالا۔ |
نان نبٹو پارٹنر کا نام نہاد پارٹنر؛ اوباما: سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کریں گے امریکی صدر براک اوباما نے آج بھارتی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل نشست کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لائے گا۔ |
فلموں میں نبی (ع) کا چہرہ دکھانے کے بارے میں مراجع عظام کا فتوی آیت الله العظمی خامنہ ای: توہین کا باعث نہ ہو تو جائز ہے/ آیت اللہ العظمی مکارم: نبی کی فلم کے تمام مراحل میں موجودگی یقینی ہو مگر چہرہ صاف نہ دکھایا جائے۔ |
__._,_.___
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
MARKETPLACE
.
__,_._,___
No comments:
Post a Comment