لیبیا کے درندہ صفت آمر کے ہاتھوں سینکڑوں افراد شہید؛ عالمی مذمت جدید دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے عالمی طاقتوں کی انسان دوستی اور جمہوریت پسندی کے بالکل سامنے لیبیا کے درندہ آمر کرنل معمر قذافی نے لیبیا میں قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے لہذا دنیا کے بعض ممالک نے رد عمل دکھایا اور درندہ آمر کے اقدامات کی مذمت کی۔ |
بحرین،یمن اور لیبیاء کی امریکا نواز حکومتوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ بحرین ،یمن اور لیبیاء میں 150سے زائد پر امن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،بحرین ،یمن اور لیبیاء میں پر امن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے۔ |
ریمنڈ ڈیوس امریکی سی آئی اےکا ایجنٹ،ثبوت مل گیا ریمنڈ ڈیوس کے امریکی سی آئی اے سے تعلقات کا ثبوت مل گیا،پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھلی جنگ شروع ہونے والی ہے،ایس وی آر |
تصویری رپورٹ: بحرینی شیخ کی مأیوسی؛ پاکستانی، بنگالی اور بھارتی حامیوں کو ریلی نکالنے پر مجبور کیا!! بحرین کے ناروا فرمانروا کو ان دنوں قومی مزاحمت کا سامنا ہے اور وہ ہر تنکے کا سہارا لے کر بچ نکلنے کی کوشش کررہے ہیں اور مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد بھی ناکام رہے تو انھوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں آکر مظاہرین کے آمنے سامنے کھڑے ہوکر ثابت کریں کہ فرمانروا کے حامیوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے چنانچہ "لوگ" آگئے لیکن ان کی تعداد اتنی کم تھی کہ مظاہرین کے سامنے آنے کی جرأت نہ کرسکے اور سڑکوں پر ایک چکر لگا کر چلے گئے۔ لیکن زیادہ دلچسپ یا پھر افسوسناک بات یہ ہے کہ فرمانروا کی حمایت کے لئے آنے والے لوگ بحرینی نہیں تھے بلکہ وہ پاکستانی، بھارتی اور بنگالی مزدور تھے جنہیں بڑے انعام کا وعده دے کر سڑکوں پر لایا گیا تھا یا شاید انہیں بحرین کی شہریت کا وعدہ دیا گیا تھا۔ تصویریں دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں کہ کیا یہ لوگ بحرینی ہوسکتے ہیں؟ |
رہبر انقلاب اسلامی: بڑے شیطان کی مداخلت روکنے سے قوموں کے مسائل حل ہوجائیں گے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ملک کے حکام، اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات کے اجتماع سے خطاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کی اور علاقے کی بعض قوموں میں پیدا ہونے والی بیداری کو اسلام اور پیغمبر اسلام کے حیات بخش خورشید سے بہرہ مند ہونے کی انسانی لیاقت بڑھنے کی علامت قرار دیا۔ / تصویری رپورٹ |
رہبر انقلاب اسلامی: عالم اسلام میں شروع ہونے والی تحریک بڑھتی جائےگی رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے موحودہ حالات کو انتہائی نازک اور تاریخی قرار دیتےہوئے فرمایا: اس نازک دور کی صحیح شناخت، عوام کے جذبہ ایمانی کی تقویت، اتحاد کا تحفظ، امریکہ کی دھونس میں نہ آنا اور نصرت الہی کی امید رکھنا عالم اسلام میں کروڑوں لاکھ افراد کی شراکت سے شروع ہونے والی عدیم المثال تحریک کی کامیابی کی تمہید ہے۔ |
بحرین میں مظاہرین نےحکومت کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےدارالحکومت منامہ کے مرکزی چوک پرل سکوائر پر کئي ہزار مظآہرین موجود ہیں۔ |
ولادت با سعادت نبی مکرم(ص) مبارک؛ آنحضور (ص) کے جسم اقدس سے ساطع ہونے والے نور سے دنیا منور ہوگئی آنحضور (ص) نے پیدا ہوتے ہی دونوں ہاتھوں کوزمین پرٹیک کرسجدہ خالق اداکیا۔ پھرآسمان کی طرف سربلندکرکے تکبیر کہی اورلاالہ الااللہ انا رسول اللہ زبان پرجاری کیا۔ |
امام محمد باقر (ع): میرا یہی فرزند میرے بعد میرا جانشین ہوگا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ۱۷/ ربیع الاول ۸۳ھ مطابق ۲۰۷ءیوم دوشنبہ مدینہ منورہ میں ہوئی۔ |
امام موسی صدر زندہ سلامت ہیں لیبیائی اپوزیشن راہنما نے کہا کہ 33 سال قبل لاپتہ ہونے والے امام موسی صدر ابھی تک زندہ اور سلامت اور جنوبی لیبیا کی ایک جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔/ العالم: امام موسی صدر آج چھوٹے ہوائی جہاز کے ذریعے طرابلس سے نامعلوم منزل کی جانب لے جائے گئے ہیں۔ |
سیف الاسلام قذافی کی دھمکیاں: مظاہرین یا مذاکرات کریں یا مرنے کے لئے تیار ہوجائیں کرنل قذافی کے فرزند نے دھمکی آمیز لہجے میں صدر کا استعفی مانگنے والے مظاہرین سے کہا کہ وہ اپنے مطالبات مذاکرات کی میز پر رکھیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں بصورت دیگر ہم اسلحے سے انہیں کچل دیں گے۔ انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جلد ملک میں اصلاحات لانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ |
لیبیا کے عوامی انقلاب کے تازہ ترین خبریں؛ لیبیا کے آمر قذافی مالٹا فرار ہوگئے / لیبیائی میراج طیارے مالٹا میں اترتے دکھائی دئیے مبارک کومے میں / زین عابدین کی مرنے کی خبریں بھی ہیں اور تیونس کی عبوری حکومت کی جانب سے ان کی واپسی کا مطالبہ بھی ہے بہر صورت آخری خبر یہ ہے کہ قذافی بھاگ گئے - / صرف آج طرابلس میں بمباریوں کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں / لیبیا کے کے ہوائی جہازوں میں آمر قذافی نہیں تھے۔ |
بحرین میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کا اعلان سرکاری فورسز کی جانب سے ایک بار پھر مظاہرین پر حملے کا اندیشہ پایا جاتا ہے چنانچہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیان اسکوائر سے لؤلؤہ اسکوائر کی جانب بڑا جلوس نکال کر اسکوائر پر مظاہروں اور دھرنوں میں شامل نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔ |
امریکی نیو ورلڈ آرڈر کا خاتمہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں نے تیسری دنیا پر جو نیو ورلڈ آرڈر مسلط کیا تھا وہ نئے حالات کےتحت ختم ہورہا ہے۔ |
جمعہ، علی عبداللہ صالح کے اقتدار کا آخری دن، سیف وشلی یمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیف وشلی نے عوام سے آئندہ جمعہ کے روز لاکھوں کی تعداد میں مظاہروں میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس دن کو علی عبداللہ صالح کے لیے فیصلہ کن دن قرار دیا ہے۔ |
تہران میں دھماکہ خیز مواد برآمد، منافقین کا مقصد واضح اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ تہران میں تخریب کاری کے لیے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ |
لیبیا دارالحکومت طرابلس پر انفلابیوں کا قبضہ لیبیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام نے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرلیا ہے اور عوام کا اجتماع قذافی کی رہائش گاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ |
__._,_.___
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
.
__,_._,___
No comments:
Post a Comment