Quran Interactive Recitations - Click below

Saturday, February 19, 2011

[MahdiUniteMuslims] بحرین کی واقعات پر مراجع تقلید کا رد عمل

 

بحرینی عوام کا قیام؛ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا اہم پیغام
پڑوسی ممالک بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے بحرین کی شریف عوام کے پرامن دھرنوں پر بحرینی حکومت کے پرتشدد حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تعزیتی و مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔

2011/02/20  13:09

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی جانب سے بحرین کے جرائم کی شدید مذمت
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بحرین کی افسوسناک صورت حال پر مذمتی و تعزیتی پیغام جاری کرکے کہا ہے: بحرینی حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ بحرین کے مظلوم شیعہ تنہا نہیں ہیں؛ اور اس طرح کے اقدامات آخر کار ان کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے اور بحرین کے مسلمان ان کے شر سے نجات پائیں گے۔

2011/02/20  13:47

بحرین کے افسوسناک واقعات پر:
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا پیغام تعزیت و مذمت
میں ان اقدامات کی شدت سے مذمت کرتا ہوں جو بحرین اور دیگر ملکوں کی عوام کی جائز مطالبات کو دبانے کے لئے عمل میں لائے گئے ہیں اور حضرت ولی عصر امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تَعالی فَرَجَہ الشَّریف) اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور شیعیان اہل بیت (ع) کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

2011/02/20  13:32

بحرین کے بزرگ عالم دین کا اہم خطاب:
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم : ہم ذلت اور شہادت کے دو راہے پر کھڑے ہیں
بحرین کے اعلی شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: ہم تمام دنیا والوں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور انسانی ضمیروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ: ہمیں ہماری حکومت نے دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے: ایک راستہ یہ ہے کہ ظلم و جور کے سامنے سر تسلیم خم کریں اور اپنے گلے میں غلامی کا طوق ڈال دیں اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ ہمیں فرقہ واریت کی بنیاد پر قربان کیا جائے اور ہمیں قتلگاہوں میں لے جایا جائے اور یکے بعد دیگرے قربانگاہوں میں منتقل کیا جائے جبکہ اس تمام صورت حال کی ذمہ داری دنیا والوں پر عائد ہوتی ہے۔

2011/02/20  12:23

آیت اللہ شیخ محمد مہدی آصفی
بحرینی حکومت تشدد سے اجتناب کرے
آیت اللہ آصفی نے بحرین میں رونما ہونے والے واقعات اور عوام کے دھرنے کو کچلنے کے سرکاری اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شیعیان عالم سے بحرین کے مظلوم عوام کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے اور بحرین کے واقعات کو حکومت کی نا انصافی قرار دی ہے۔

2011/02/20  12:58

بحرین میں مداخلت پر سعودی عرب کو انتباہ
بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے خبر دار کیا ہےکہ سعودی عرب بحرین میں مداخلت نہ کرے۔

2011/02/19  06:57

مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
ملک بھر میں امریکی سفارتخانوں کا گھیراؤ کریں گے
بلیک واٹر کے دہشت گر د امریکی جاسوس اور3 پاکستانی شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے امریکی دباؤ جاری رہا تو ملک بھر میں امریکی سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے،عدلیہ قومی وقار و عزت اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے منصفانہ حکمت عملی اپنائے اور پنجاب حکومت امریکی حکمرانوں سے ساز باز سے گریز کرے۔ محمد مہدی،مولانا صادق رضا تقوی اور علی اوسط کا مظاہرین سے خطاب

2011/02/19  05:25

شہید کا مسکراتا چہرہ:
19 فروری / بحرینی نوجوان انجنئر شہید علی احمد المؤمن غسل کے وقت مسکرا ٹھے

1389/11/30  05:20

لاہور میں امریکہ مخالف مظاہرہ
لاہور میں ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے دوپاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سزادئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

2011/02/19  05:15

غیرملکی مہمانوں کی امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے مرقد پر حاضری
تہران میں آج سے انتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے اور کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے ستاون ملکوں سے دوسو سے زائد مذہبی، علمی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات تہران پہنچ چکی ہيں۔

2011/02/19  05:00

شیخ محمد یزبک:
حزب اللہ حملہ آوروں کے ہاتھ کاٹ دے گی
حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہےکہ حزب اللہ لبنان پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ منقطع کردے گي۔

2011/02/19  05:54

تہران میں ایروناٹیکل مصنوعات کی نمائش
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرمقام تہران میں ایروناٹکس اور متعلقہ صنعتوں کی نمايش شروع ہوئي ہے۔

2011/02/19  05:49

بحرین / میدان اللؤلؤة میں نماز مغرب / با تصویر
میدان اللؤلؤة میں احتجاج کرنے والے بحرینی عوام نماز مغرب ادا کررہے ہیں۔ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منامہ کے میدان اللؤلؤة میں احتجاج کے لئے اکٹھے ہونے والے بحرینیوں نے نماز مغرب با جماعت ادا کی۔

2011/02/19  04:27

سلمانیہ ہسپتال کے سردخانے میں زندہ افراد پائے گئے / A گروپ خون کے عطئے کی درخواست
کئی زندہ افراد کو بحرین کے دارالحکومت منامہ کے ہسپتال کے سردخانے کے ریفریجریٹروں میں بند کردیا گیا تھا۔

2011/02/19  04:56

نہتے شہریوں کے قتل پر احتجاج؛
بحرینی ذرائع: 50 پولیس اہلکار احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں + تصویر

2011/02/19  03:01

ویڈیو: کرائے کےبیرونی دہشت گرد بحرینی نوجوان کو ارادی طور پر قتل کررہے ہیں / کولڈبلڈڈمرڈر
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بیرونی ملکوں سے آئے ہوئے کرائے کے دہشت گرد بحرینی شہریت حاصل کرنے کی لالچ میں اپنے مسلمہ حقوق حاصل کرنے کے لئے پر امن مظاہرے کرنے والے مظاہرین پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اور یہ ویڈیو اس صورت حال کی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔

2011/02/19  03:47

صدر احمدی نژاد:
ملت ایران سامراج کے مقابل استقامت کی علمبردار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران سامراج کے مقابل استقامت کی علمبردار ہے / صدیوں کا سفر دنوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔

2011/02/19  02:28

بحرین میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ، ایران کی طرف سے مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین کی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ منامہ میں عوامی مظاہروں پر طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے

2011/02/19  02:21

لیبیا میں قذافی کے خلاف مظاہروں میں 24 افراد ہلاک/ تین دنوں کے دوران 84 ہلاک
لیبیا میں عوامی مظاہروں میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تیونس و مصر کے بعد اردن ، یمن ، بحرین اور دیگر عرب ممالک میں امریکی اور اسرائیلی عرب غلام حکمرانوں اور ڈکٹیٹروں کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے عرب عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

2011/02/19  02:09

پاکستان
پرویز مشرف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

2011/02/19  02:57

صومالیہ
بحری قزاقوں نے چار امریکی شہریوں کو اغوا کر لیاہے
صومالیہ کی سمندری حدود میں قزاقوں نے چار امریکی شہریوں کو اغوا کر لیاہے۔

2011/02/19  02:52

عراق:
بغداد کی تباہی پر امریکہ معافی مانگے اور ہرجانہ ادا کرے
عراق نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغداد کی تباہی پر معافی مانگے اور اس کی تعمیرکے لیے ایک ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

2011/02/19  02:43

امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری
ایک امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان خفیہ طور پر براہ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

2011/02/19  02:32

19 فروری ـ ـ بحرین - میدان اللؤلؤة کی تازہ ترین تصویریں

2011/02/19  01:21

علی لاریجانی
علاقے میں عوامی بیداری کو قتل عام کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز تہران میں سربراہی اجلاس کے ہال میں ہوا۔

2011/02/19  01:09


__._,_.___
Recent Activity:
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
MARKETPLACE

Get great advice about dogs and cats. Visit the Dog & Cat Answers Center.


Stay on top of your group activity without leaving the page you're on - Get the Yahoo! Toolbar now.

.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive