اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کمال الہلباوی نے العالم چینل سے براہ راست نشر ہونے والی بات چیت میں کہا: ہم سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مصری عوام کے انقلاب کی حمایت کی اور اس طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد لبنان کے اہم راہنما کی حمایت کے ساتھ ہی انقلاب مصر کی حمایت میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔
الہلباوی کی بات چیت کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
ـ حسنی مبارک کو اسرائیل جانا چاہئے کیونکہ وہ اسرائیل کا نوکر ہے اور اس کا مقدر بھی یہی ہے کہ وہیں چلا جائے۔
ـ امریکہ حیرت کے دوراہے پر کھڑا ہے اور یہ تشخیص دینے سے عاجز ہے کہ اسے کرنا کیا چاہئے۔
ـ امریکہ آزادی، خودمختاری، جمہوریت اور اسلام کا خواہاں نہیں ہے اور انہیں سعودی بادشاہ عبداللہ کی نصیحتوں کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ امریکی وہی کرتے ہیں جو خود اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔
سعودی بادشاہ کی طرف سے انقلاب مصر کی مخالفت اور حسنی مبارک کی حمایت اور امریکہ سے رجوع کرکے مصر کے انقلاب کا راسته روکنے کے لئے شاہ عبداللہ کی درخواستوں اور سعودی مفتیوں کی طرف سے انقلاب مصر کو حرام قرار دیئس جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتس ہوئے اخوان المسملین کے بزرگ راہنما نے کہا:
- سعودی بادشاہ عبداللہ اور سعودی مفتی اہل سنت کے پیروکار نہیں ہیں کیونکہ اگر وہ سنی ہوتے تو نبی اکرم (ص) کی سنت پر عمل کرتے۔
ـ قرآن مجید اور سنت پیغمبر (ص) کا حکم ہے کہ فحشاء اور منکرات کے خلاف لڑو جبکہ شاہ عبداللہ فحشاء کو فروغ دے رہے ہیں۔
ـ اگر کوئی بیرونی قوت مصر میں مداخلت کررہی ہے تو وہ صہیونی ریاست ہے جس نے گیس پائپ لائن میں دھماکہ کیا تا کہ مصر کی انقلابی قوتوں پر تخریبکاری کا الزام لگایا جاسکے۔
ـ ہم حکومت ایران پر فخر کرتے ہیں؛ ہم ایسی حکومت پر فخر کرتے ہیں جس نے سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور مغربی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔
ڈاکٹر الہلباوی نے اس سے قبل بی بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ:
ـ ہم امام سید الخامنہ ای کی جانب سے انقلاب مصر کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اگر ہمارے ملک میں آزادی ہوتی تو ہم بھی انتخابات منعقد کرکے ڈاکٹر احمدی نژاد جیسا محبوب و ہردلعزیز اور بہادر صدر منتخب کرتے۔
No comments:
Post a Comment