حسنی مبارک کے بعد عبداللہ بن عبدالعزیز؟ سعد اللہ زارعی: حسنی مبارک کا زوال عبداللہ بن عبدالعزیز کے زوال کا پیش خیمہ انھوں نے کہا: حسنی مبارک کے بعد عبداللہ بن عبدالعزیز کے بچاؤ کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ |
بحرین کی شخصی حکومت کے وزیرخارجہ کا دعوی: ہم جمہوریت پسند ہیں!!! بحرین کی استبدادی / شخصی (ون فیملی) گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جو احتجاجات بحرین میں دکھائی دے رہے ہیں وہ صرف جمہوریت پسند ممالک میں دکھائی دے سکتے ہیں." |
عزم اقوام؛ اسلامی مشرق وسطی - 5 خطے میں اسلامی نشأت ثانیہ کی رپورٹیں / بحرینی انتفاضہ کا چوتھا روز (بحرین) ـ جمعرات 17 فروری / لمحہ بلمحہ رپورٹ بحرین کے مظلوم عوام پر وحشیانہ یلغار / 20 افراد شہید سینکڑوں زخمی / حمد بن عیسی استبداد کے خلاف عوام کا احتجاج جاری / ایک نوجوان کی آنکھ زخمی ہوگئی / امریکہ: بحرین اصلاحات پر عملدرآمد کرے / مصر کے بعد اب بحرین میں بھی اصحاب جمل کے حملوں کا امکان / استبدادی حکومت کے وزیر خارجہ کا دعوی: ہم جمہوریت پسند ہیں! / بحرینی خاتون پر پولیس کی فائرنگ کی ویڈیو / میدان اللؤلؤة میں دھرنا جاری / انٹرنیٹ اسپیڈ بہت ہی کم / جمعہ؛ 500 لاکھ افراد کی ریلی کا اعلان |
17 فروری / بحرین منامہ کے السلمان اسپتال کی تازہ ترین تصویریں باخبر ذرائع کے مطابق، فوج اور سیکورٹی فورسز نے نہتے اور بے دفاع اور غیر مسلح افراد پر ـ ہوائی فائرنگ یا خبردار کئے بغیر ـ حملہ کیا جبکہ وہ میدان میں سورہے تھے یا آرام کررہے تھے جس میں ہزاروں افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔ |
تصاویر کے زبانی؛ بحرینی عوام پر بحرینی/سعودی / اماراتی درندوں کی وحشیانہ یلغار - 21+ |
تصاویر _ آل خلیفہ کے ٹینک نہتے مظاہرین کو کچلنے میں مصروف |
ویڈیو - آل خلیفہ کے ٹینک نہتے مظاہرین کو کچلنے میں مصروف |
خونی جمعرات؛ بحرین کی تازه ترین خبریں: اماراتی/ سعودی نیم فوجی دستے انتفاضہ کو کچلنے، سرکاری اسپتال پر قبضے اور زخمیوں کی گرفتاری میں شریک منامہ میں باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اور اماراتی پیرا ملٹری فورسز بحرین کے عوامی انتفاضہ کو کچلنے میں حصہ لے رہی ہیں اور انھوں نے سرکاری اسپتال پر قبضہ کررکھا ہے جہاں وہ زخمیوں کو گرفتار کررہی ہیں/ زخمیوں میں 2000 نوجوان، 400 عمر رسیدہ افراد، 250 خواتین اور 70 بچے شامل ہیں جن میں 300 افراد کی حالت نازک ہے۔ |
خونی جمعرات؛ بحرین کی تازه ترین خبریں: بحرینی خونخواروں کے ہاتھوں دس ماہہ بچی سمیت 20 افراد شہید اور 3000 سے زائد زخمی |
عزم اقوام؛ اسلامی مشرق وسطی - 4 خطے میں اسلامی نشأت ثانیہ کی رپورٹیں / بحرینی انتفاضہ کا تیسرا روز(بحرین) – 16 فروری میدان لؤلؤة میں اجتماع جاریا / بادشاہ ذمہ دار ہے / شہید کے جلوس جنازہ کی تیاریاں/ نہ شیعہ نہ سنی/ بحرینی حاکم کا کروڑوں پونڈ کا قصر / کل کے شہید کا جلوس جنازہ منامہ میں / پولیس غائب ہے / جلوس جنازہ میں شرکت کی پاداش میں برخاستگی ... |
وکی لیکس مصری حکومت نے اسرائيل کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف سازش کی وکی لیکس کے انکشاف کے مطابق مصر میں حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے سے اسرائیل کو بڑا دھچکا پہنچا ہے 29 اگست 2008 ء میں حسنی مبارک نے اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کے ایٹمی پروگرام کےخلاف اقدام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ |
بزرگ بحرینی عالم دین: طوفان کا آغاز ہوا جو تھمے گا نہیں بحرین کے بزرگ عالم دین «آیت اللہ شیخ عیسی قاسم» نے بحرین میں اٹھنے والے عوام تحریک کا سبب بننے والی سرکاری کارکردگی سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین پر عملدرآمد، بے گناہ قیدیوں کی رہائی، ملزموں اور مجرموں سے اعلان بیزاری اور بدعنوانیوں کا ازالہ وہ منطقی اقدامات ہیں جو حکومت کو انجام دینے چاہئیں اور ان کی انجام دہی میں تأخیر بہت زیادہ نقصان دہ اور زیان بار ہوگی۔ |
عبد اللہ گل اصفہان سے تبریز روانہ ہوگئے ہیں اصفہان - مہر خبرساں ایجنسی: ترکی کے صدر عبد اللہ اصفہان سے تبریز روانہ ہوگئے ہیں اور تبریز کا دورہ مکمل کرکے وہ وطن روانہ ہوجائیں گے۔ |
عبد الحلیم قندیل عرب عوام، امریکہ اور اسرائیل کے غلاموں کو نکال باہر کریں مصر میں عوامی تحریک کے ایک اعلی اہلکار عبد الحلیم قندیل نے عرب ممالک کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ تیونس اور مصر کے عوام کی طرح امریکی اور اسرائیلی عرب حکام کو اپنے اپنے ممالک سے باہر نکال دیں ، انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نواز، عرب حکام عرب قوم کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ |
عزم اقوام؛ اسلامی مشرق وسطی یمن میں عوامی مظاہروں کا تسلسل مشرق وسطی کے علاقے میں عرب اقوام کے انقلاب میں مزید وسعت آتی جارہی ہے ۔ یمن کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے روزانہ اس ملک میں لوگ جلوس نکال کر صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔ |
ویڈیو؛ بحرینی فورسز خواتین کو بھی نشانہ بناتی ہیں! |
شیعیان بحرین کا انتفاضہ؛ تازہ ترین تصویریں |
لیبیا میں عوامی انقلاب کا آغاز کرنل معمر قذافی کی چالیس سالہ آمریت کے خلاف احتجاجات کا آغاز ہوچکا ہے؛ مظاہرین میں سے ایک جان بحق اور دسیون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ |
کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا اقبالی بیان 5 برس قبل نے کوئٹہ بھیج دیا گیا وہاں عثمان کرد نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرائیں واپس کراچی آکر ڈاکٹروں اور دیگر افراد کو نشانہ بنایا ـ عبداللہ عرف تیمور ـ 97 میں پہلی بار مراد ٹی ٹی کے ہمراہ ایک ریلی پر فائرنگ کی ـ نسیم حیدر عرف فرعون ـ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے اقبالی بیانات۔ |
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای: اسلامی انقلاب، عالم اسلام ميں بیداری کا سرچشمہ ہے / تفصیل / تصویری رپورٹ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےتاکید کےساتھ کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر بیرونی دباؤ کی بنیادی وجہ اس کاعلاقے اور دنیا میں آئيڈیل ہوناہے۔ |
اہل سنت کی اہم شخصیتوں کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ سے صرف صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچتا ہے اور صہیونی ریاست مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ اور اختلاف سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ |
الوفاق بحرین: عوامی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں بحرین کےالوفاق دھڑے کے نمائندے نے اس دھڑے کی جانب سے پارلمینٹ کی کاروائی میں حصہ نہ لینے کو عوامی مطالبات کی مکمل حمایت سے تعبیر کیا۔ |
ایران سمیت عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کا آٌغاز 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول ، هفتہ وخدت کی مناسبت سے ساری اسلامی دنیا میں جشن سرور برپا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔ |
پاکستان سےامریکی صدرکامطالبہ: قاتل کو رہا کرو امریکی صدرباراک اوباما نےاسلام آباد سےمطالبہ کیاہےکہ پاکستان میں قتل کےملزم امریکی شہری کو رہا کیا جائے۔ |
جان کیری، پاکستانی شہریوں کے امریکی قاتل کی رہائی کے لئے پاکستان کے دورے پر روانہ امریکی سینیٹر جان کیری امریکی قاتل شہری ریمنڈ ڈیوس کو پاکستانی عدالت سے چھڑانے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں امریکی شہری نے گذشتہ دنوں لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر قتل کیا تھا، امریکہ اپنے مجرم شہری کو چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اس وقت پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ پر امریکی حکومت کا شدید دباؤ ہے۔ |
__._,_.___
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
.
__,_._,___
No comments:
Post a Comment