Quran Interactive Recitations - Click below

Sunday, August 15, 2010

[MahdiUniteMuslims] پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے شیعہ مرجعیت کا پیغام

 

پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے شیعہ مرجعیت کا پیغام
حضرات آیات عظام صافی گلپائگانی اور موسوی اردبیلی نے پاکستان میں سیلاب کی وسیع تباہ کاریوں کی مناسبت سے تعزیتی پیغام جاری کرکے سیلاب زدہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی امداد اور جلد از جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

2010/08/15  23:31

پاکستان میں یوم آزادی اورسیلاب کی تباہ کاریاں
پاکستان کل اپنا چونسٹھواں یوم آزادی منایا گیا مگر اس فرق کے ساتھ کہ گذشتہ برسوں کی طرح آزادی کی تقریبات جوش وخروش اور زرق برق انداز ميں نہيں بلکہ بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئيں ۔

2010/08/15  22:51

آزاد ہندوستان اور اقلیتوں کے مسائل
ہندوستان میں آج آزادی کا چونسٹھواں جشن منایا جارہا ہے اس موقع پر وزیراعظم ہندوستان منموہن سنگھ نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کومل کرایک جدید اورترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے ۔

2010/08/15  18:04

کشمیر:
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید دو نوجوان ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ تشدد میں مختلف مقامات پر فورسزکی فائرنگ سے مزید دو جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

2010/08/15  17:43

لبنان؛
وزیر اعظم نے رفیق حریری قتل میں اسرائیلی کردار کی تفتیش کا مطالبہ کیا
لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے رہنما سید حسن نصر اللہ کے ٹھوس اور مستدل شواہد پیش کرنےکے بعد لبنان کے وزیراعظم سعدحریری نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے والد اورلبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیلی کردار کی تحقیقات کرے۔

2010/08/15  16:29

منموہن سنگھ:
پڑوسیوں کے ساتھ امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرناچاہتے ہیں
ہندوستان میں آج 64 واں یوم آزادی منایا گيا اس موقع پر لال قلعہ میں ہندوستان کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرناچاہتا ہے۔

2010/08/15  16:14

لاریجانی:
افغانستان پرایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی درخواست ناقابل قبول ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کے اظہارات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے خیالات ناقابل قبول ہیں۔

2010/08/15  16:01

عراقی وزیردفاع:
ہماری فوج ملکی انتظام سنبھالنے کی اہل ہے
عراق کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ حکومت کے منصوبے کے تحت عراقی سکیورٹی فورسز 2011 تک اپنے ملک کی سوفیصدی انتظام سنبھانے کے قابل ہوجائيں گي۔

2010/08/15  15:55

تہران میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تہران میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے خداوند تعالی کا عطیہ تھی ۔

2010/08/15  14:28

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ
سعودی حکومت شیعیان اہل بیت (ع) کے معاشی، سماجی اور سیاسی قتل میں ملوث
عالمی انسانی حقوق کے ادارء انٹر نیشنل ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں شیعیان سعودی عربیہ پر سعودی متعصب حکومت کی طرف سے روا رکھے گئے مظالم اور بغیر کسی جرم کے جیلوں میں شیعہ جوانوں کو قید رکھنے کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جبکہ رپورٹ میں سعودی متعصب حکومت کو شیعیان سعودی عربیہ کے معاشی،سماجی اور سیاسی قتل کا ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے۔

2010/08/15  09:06

شمالی وزیرستان:
نماز تراویح کے دوران امریکی ڈرون حملہ، 13 جنگجو ہلاک
افغان سرحد پر پاکستانی قبائلی علاقے میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ پر امریکی ڈرون حملے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

2010/08/15  07:56

مچھ ـ کوئٹہ:
10 مسافروں کو بس سے اتارکر گولی ماردی گئی، فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک
بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) نے دونوں واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

2010/08/15  07:42

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای:
کوئی نعمت بھی محبت قرآن کریم کی ہم پلہ نہیں ہے/ با تصویر
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے معاشرے خصوصا جوانوں اور نوجوانوں میں قرآن کریم سے بڑھتی ہوئی محبت کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ کوئي نعمت بھی اس نعمت کے ہم پلہ نہیں ہے ۔

__._,_.___
Recent Activity:
You Can Now Donate Online For Jammu and Kashmir Fund! Please Donate Generously.
http://hashimokera.blogspot.com/p/how-can-you-help.html
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive