Quran Interactive Recitations - Click below

Tuesday, May 4, 2010

[shia_strength] Today's Hadess

 

ابوالیمان، شعیب، زہری، عطا بن یزید لیثی، حضرت ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ دربار رسول اللہ میں عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ سب لوگوں میں افضل کون ہے؟ فرمایا وہ مومن جو اپنی جان سے اور اپنے مال سے خدا کی راہ میں جہاد کرتا ہو، پھر صحابہ نے عرض کیا، اس کے بعد کون؟ فرمایا وہ مومن جو پہاڑ کے کسی درے میں رہتا ہو، اور وہیں خدا کی عبادت کرتا ہو، اور لوگوں کو اپنے ضرر سے محفوظ رکھتا ہو۔

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 55 
41 - جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : (375)
سب سے افضل وہ مومن ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال کے ذریعہ جہاد کرے، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والوکیا میں تمہیں وہ تجارت بتلاؤں کہ جو تمہیں تکلیف دہ عذاب سے نجات دلائے، وہ یہ ہے کہ اپنی جانوں اور مالوں کے ذریعہ جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو، اور اللہتعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گئی، اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں اچھے گھروں میں (داخل کرے گا) اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے

__._,_.___
Recent Activity:
MARKETPLACE

Stay on top of your group activity without leaving the page you're on - Get the Yahoo! Toolbar now.


Get great advice about dogs and cats. Visit the Dog & Cat Answers Center.


Hobbies & Activities Zone: Find others who share your passions! Explore new interests.

.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive