سانحہ عاشور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج جاری رہے گا:آئی ایس او
کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری نے کہا ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ہمیشہ خون شہداء نے مردہ قوموں میں زندگی کی روح پھونکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سانحہ عاشورہ و اربعین کو دو ماہ گزر چکے ہیں مگر ابھی تک حکومت قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔جب تک سانحہ عاشور اور اربعین میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ہمارا یہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے دستہ امامیہ کراچی ڈویژن اور آئی ایس او ملیر یونٹ کی جانب سے شہداء عاشور و اربعین کی یاد اور بلندی دراجات کے حوالے سے ماڈل کالونی قبرستان میں شہداء کی قبور پر منعقد اجتماعی دعائے کمیل اور جلسہ بیاد شہداء کے موقع پر کہی۔اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کراچی بھر سے عزاداروں نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت شہداء کی لواحقین نے کی
Hotmail: Powerful Free email with security by Microsoft.
Get it now.
Your E-mail and More On-the-Go. Get Windows Live Hotmail Free.
Sign up now.
Hotmail: Free, trusted and rich email service.
Get it now.
No comments:
Post a Comment