[Attachment(s) from zafar jafri included below] بیس جون تک بلوچستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 4جولائی کو ملک بھر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور کفن پوش اجتماع وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاوس کا گھیراو کرے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بلوچستان میں درندگی اور بربریت کا کھیل جاری ہے خصوصاً اہل تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اہل تشیع کے خلاف اصل سازش افغان جنگ کے دوران تیار کی گئی ۔ نچاری امام بارگاہ علمدار روڈ کوئٹہ میں شہداءکوئٹہ کے چہلم کے اجتماع سے مرکزی خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی محافظ ہوتی ہے لیکن افسوس حکومت بلوچستان عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لہٰذا بلوچستان کی نا اہل حکومت کو فوراً برطرف کیا جائے اور ٹارگٹ کلنگزمیں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کے ایجنٹ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بلوچستان میں یہ کاروائیاں کررہے ہیں ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر 20جون تک ٹارگٹ کلنگزکے سلسلے کو ختم نہ کیا گیا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو 4جولائی کو ملک بھر سے لوگ کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراوکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا وفاقی ، صوبائی ، ضلعی اور تحصیل سطح پر امن کمیٹیا ں تشکیل دی جائیں جس میں شیعہ سنی اکابرین ، علماء، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجران ، عوامی نمائندگان ، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان ،وکلاءاور دیگر کو شامل کیا جائے۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو ریلیاں ، جلسوں اور مظاہروں کی بالکل اجازت نہ دی جائے ، ایسی کتابوں ، لٹریچر اور پمفلٹ پر سخت پابندی عائد کی جائے جس سے فرقہ ورایت پھیلتی ہو، پاراچنار روڈ کے راستوں کو قابضین کے قبضے سے آزاد کرایا جائے اور وہاں کے مومینین کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، مستونگ میں شروع ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے مسلم لیگ (ق) ماروی میمن نے کہا کہ ہم نے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام واقعات کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز بلند کی ہے اور یہاں سے ملنے والی کالعدم تنظیموں کی لسٹیں متعلقہ حکام تک پہنچائی ہیں لیکن آج تک حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ کیونکہ حکومت بزدل ہے جو معاہدے کر کے اقتدار پر بیٹھی ہے اور ہم حکومت کی اس بزدلی اور ایسے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پرگروم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی ، علامہ ہاشم موسوی ، علامہ حافظ ریاض حسین نقوی، مولانا افضل حیدری، علامہ جمعہ اسدی اور دیگر ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔
| |
__._,_.___
Attachment(s) from zafar jafri
8 of 8 Photo(s)
1 of 1 File(s)
.
No comments:
Post a Comment