Quran Interactive Recitations - Click below

Monday, December 7, 2009

[MahdiUniteMuslims] تشیع کا تشخص غدیر سے وابستہ ہے

 

As Received:


ASLAM – O -ALIKUM;

 

آيت اللہ صافي گلپايگاني:

تشیع کا تشخص غدیر سے وابستہ ہے

آيت اللہ‌العظمي صافي گلپايگاني گفت : تشیع کا تشخص غدیر سے وابستہ ہے اور پوری دنیا ہمیں امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت کے حوالے سے پہچانتی ہے اور شیعیان اہل بیت ہی موت ذی القربی کا مظہر ہیں اور امیرالمؤمنین اور ائمہ معصومین (ع) کی ولایت سے وابستگی ہی رسول اللہ (ص) کے اجر رسالت کی ادائیگی ہے۔


 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آيت اللہ العظمی صافي گلپايگاني نے صوبہ قم کے "غدیر اسٹاف" نامی تنظیم کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غدیر کے معارف ترویج اور امیرالمؤمنین (ع) کے تعارف کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات قابل قدر ہیں خاص طور پر اگر یہ تقریبات بیرونی ممالک میں ہوں تو ان کی قدر وقیمت میں اضافہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ وسیع سے وسیعتر ہو.

انھوں نے کہا کہ دنیا کے ہر گوشے میں رہنے والے پیروان اہل بیت (ع) کا فرض ہے کہ وہ غدیر کی تعظیم و تکریم کا اہتمام کریں لیکن تشیع اور ولایت اہل بیت (ع) کے حوالے سے شہر قم کے پس منظر، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی موجودگی اور حوزہ علمیہ کے حوالے سے قم مقدسہ بعض ممتاز خصوصیات کا حامل ہے جن کی بنا پر ضروری ہے کہ اس شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات اور دینی مراسمات دوسروں کے لئے نمونۂ عمل ہوں. 

موصوف نے قم میں غدیر اسٹاف کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: قم میں ایام ذی الحجة الحرام اور (عیدالاضحی سے عید غدیر تک) عشرہ غدیر کی تقریبات کے اہتمام کے لئے اس طرح کے ادارے کی تشکیل کی ضرورت تھی تا کہ سال کے دیگر ایام کے دوران غدیر کے موضوع پر کام کرے اور عشرہ غدیر کی تقریبات شایان شان انداز سے منعقد ہوسکیں. 

مرجع تقلید شیعیان نے کہا: اگر کسی کو دنیا میں جینے کا موقع ملے اور وہ تمام اعمال صالحہ کو بخوبی انجام دے اور تمام انبیاء عظام علیہم السلام سے محبت کرے مگر امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت سے محروم ہو تو روز قیامت اسے اپنے کسی بھی عمل کا فائدہ نہ ملے گا کیونکہ اعمال کی قبولیت کی شرط لازم امیرالمؤمنین اور ائمۂ طاہرین علیہم السلام کی ولایت ہے؛ اور دنیا اور آخرت کی سعادت ان ہی کے واسطے ملتی ہیں اور اگر کوئی معاشرہ سعادت و خوشبختی کا خواہاں ہے تو سعادت کا راستہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت ہے۔ 

انھوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا اور آخرت کے معاملات میں اقتدا اور پیروی کے لئے حضرت علی علیہ السلام سے بہتر و برتر کوئی بھی نہیں ہے۔ 

انھوں نے کہا: خدا پر ایمان، جہاد، زہد اور علم ایسی چار صفتیں ہیں جو مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق کسی شخص میں مجتمع ہوجائیں تو وہ فضیلت کے لحاظ سے تمام اصحاب پیغمبر (ص) سے افضل و برتر ہوگا اور امیرالمؤمنین علیہ السلام ان صفات کا اعلی ترین مظہر ہیں اور ہمیں کسی بھی دوسرے شخص میں ان صفات کا عروج نظر نہیں آتا اور ہم دیکھتے ہیں کہ غیر مسلم بھی اس حقیقت کے معترف ہیں. 

آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے کہا: دنیا کی خلقت انسانی معاشروں کو امیرالمؤمنین علیہ السلام کے وجود مبارک سے وابستہ گردانتی ہے؛ امیرالمؤمنین (ع) کا پورا وجود عظمت ہے اور آپ کی عظمت اور فضائل کی کوئی انتہا نہیں ہے اور آپ (ع) کے وجود مبارک کے مختلف جہتوں اور پہلؤوں نے آپ (ع) کو یہ موقع فراہم کیا ہی کہ اپ (ع) رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد عالم امکان اور مخلوقات الہیہ کا شخص اول قرار پائے ہیں. 

انھوں نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کو تمام اوصاف و خصوصیات میں انسانیت کی ترقی اور کمال کے لئے مثالی نمونہ قرار دیا اور کہا کہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کو دنیا والوں سے متعارف کرانا عظیم ترین خدمت اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کا مکتب عظیم ترین الہی مکتب اور خیرات و برکات کا منبع ہے۔ 


 

 

آیت اللہ خزعلی :

عید غدیرمسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے

آیت اللہ خزعلی نے تہران مین نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل خطاب کرتے ہوئے عید غدیر کو مسلمانوں کی سب سے بڑی عید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) نے عید غدیر کو سب سے بڑی عید الہی قراردیا ہے۔


 

آیت اللہ شیخ ابوالقاسم خز علی نے عید غدیر کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غدیر کی روایت کو 120 محدثین نے نقل کیا ہے دین اسلام میں غدیر کی روایت  سب سے بڑی روایت ہے جسے اہلسنت نے بھی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کیا ہے اور روایت غدیر کے برابر اسلام میں کوئی روایت نقل نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بعض لوگ نوروز کو بڑی عید سمجھتے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام نے عید غدیر کو الہی اور سب سے بڑی عید قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عید غدیر صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں سے مخصوص ہے۔

 

آیت اللہ جنتی:

غدیر کو زندہ رکھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے

 

تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نماز گذاروں سے خطاب میں عید غدیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام سے محبت کرنے والے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ عید غدیر کو دنیا کے سامنے پیش کرے۔


 

انھوں نے کہا کہ عید غدیر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے لیکن مسلمانوں کی عدم شناخت کی وجہ سے سب سے مظلوم عید ہے انھوں نے کہا کہ جو لوگ حضرت علی کی جانشینی کے مخالف تھے انھوں نے اپنے اقتدار کے دوران  اس عید کو بالکل فراموش کرانے کی بہت کوشش کی اور آفتاب نصف النہار کا بالکل انکار کردیا آیت اللہ جنتی نے کہا کہ آج ہر مسلمان کا فریضہ ہے کہ وہ عید غدیر کو زندہ رکھے اور حضرت علی سے دوستی رکھنے والے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ عید غدیر خم کو منعقد کرنے پر اہتمام کرے۔انھوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی جانشینی کا مسئلہ ناقابل انکار ہے اور پیغمبر کا جانشین وہی ہوسکتا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص) کی خصوصیات جلوہ گر ہوں اور جو نفس و جان پیغمبر اسلام (ص) ہو۔

Thank You & Best Regards;



 
Imamia Students Organization Pakistan:
For LATEST News in English and Urdu
please visit the following websites:
For weekly news in Urdu:
For Videos:

 
 
--

اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَّ الِ مُحَمَّدٍ

اللهم كن لوليك الحجة بن الحسن صلواتك عليه و علي آبائه في هذه الساعة و في كل الساعة وليا و حافظا و قائدا و ناصرا و دليلا و عينا حتي تسكنه ارضك طوعا و تمتعه فيها طويل

ALLAAHUMMA KUN LE-WALIYYEKAL HUJJATIBNIL HASANE SALAWAATOKA A'LAYHE WA A'LAA AAABAA-EHI FEE HAAZEHIS SAA-A'TE WA FEE KULLE SAA-A'TIN WALIYYAWN WA HAAFEZAWN WA QAA-EDAWN WA NAASERAWN WA DALEELAWN WA A'YNAN HATTAA TUSKENAHU ARZAKA TAW-A'N WA TOMATTE-A'HU FEEHAA TAWEELAA.

O Allah, be, for Your representative, the Hujjat (proof), son of Al Hasan, Your blessings be on him and his forefathers, in this hour and in every hour, a guardian, a protector, a leader, a helper, a proof, and an eye. until You make him live on the earth, in obedience (to You), and cause him to live in it for a long time. O One who directs all the affairs, O One who will raise those who are in the graves, O One who makes the rivers flow, O One who softened the iron for Dawood, Bless Muhammad and the family of Muhammad, and do for me . . . (ask for your wishes), in this night, this night.


O ALLAH FOR HIS (IMAM E ZAMANA)'S SAKE LET OUR PRAYER BE ACCEPTED AND FOR HIS SAKE OUR SINS BE FORGIVEN AND FOR HIS SAKE OUR SUSTENCE BE ABNDNT.(DUA E NUTBA)
 
 
Ya Allah Behaq-e-Mohammad (s.a.w.w) -O- Alay Mohammad (s.a.w.w) give us unity and your all blessings, specially to the people of Palestine, Iraq, Lebanon, Afghanistan, Kashmir and all other parts of world where muslims & humanity are facing problems.
 
Ya Allah also give us courage to run on your instructed path.
Ya Allah made early the re-appearance of your Last Hujjat The twelfth Deputy of RASOOLALLAH( SAWW) Imam Mehdi(a.s) and till the Zahoor-e-Imam( a.s) save and guide his Deputy Waliy-e-Faqih, Alamdar-e-Asr- e-Zahoor Ayatullah Syed Ali Khameneiand other Marjas like Ayatullah Syed Ali Systani & noble Nejad & Nasrallah & all Ulama-e-Haq & Mujahideen of Hizbollah all over the world.
 
 
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/0/0b/Grand_Ayatollah_Ali_Khamenei%2C.jpg
 
http://qitori.files.wordpress.com/2008/02/khamenei-khomeini.jpg


__._,_.___
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment

Blog Archive